Machine Learning Tutorial
مشین لرننگ اور اے آئی کا تعلق
آرٹیفیشل انٹیلیجنس
(AI)
اور مشین لرننگ
(ML)
کو اکثر ایک ہی چیز سمجھا جاتا ہے، لیکن اصل میں
مشین لرننگ، اے آئی کا ایک حصہ ہے۔
آرٹیفیشل انٹیلیجنس
(AI)
کیا ہے؟
مصنوعی ذہانت کمپیوٹر سائنس کا ایک شعبہ ہے جو کمپیوٹرز کو انسانوں کی طرح سیکھنے، سمجھنے اور فیصلے کرنے کے قابل
بناتا ہے۔
مشین لرننگ وہ طریقہ ہے جس سے کمپیوٹرز خود سے سیکھتے ہیں۔ یہ کمپیوٹرز کو ڈیٹا کے ذریعے پیٹرن یعنی نمونے پہچاننے
اور وقت کے ساتھ بہتر فیصلے کرنے میں مدد دیتی ہے۔ مثلاً اگر آپ کمپیوٹر کو بہت سی تصاویر دکھائیں، تو وہ خود بخود
سیکھ جائے گا کہ ان میں سے کون سی تصویر کس شخص کی ہے۔
اے آئی اور مشین لرننگ کا تعلق
اے آئی، کمپیوٹرز کو مختلف کام کرنے کے لیے ذہین بنانے کی کوشش کرتا ہے۔
مشین لرننگ، اے آئی کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس کے ذریعے کمپیوٹرز انسانی مدد کے بغیر خود سے
سیکھتے ہیں اور اپنی کارکردگی میں بہتری لاتے ہیں۔
مثال
اے آئی : ایک ورچوئل اسسٹنٹ جیسے
Siri
، جو انسانی زبان کو سمجھتا ہے اور اس کے مطابق جواب دیتا ہے۔
اگر آپ ایک ایپ بناتے ہیں جو تصاویر سے چہرے پہچانے، تو مشین لرننگ اس ایپ کو مختلف چہرے
پہچاننے اور وقت کے ساتھ بہتر کام کرنے میں مدد دے گی۔
: نتیجہ
آرٹیفیشل انٹیلیجنس ایک بڑا میدان ہے، اور مشین لرننگ اس کا ایک حصہ ہے جو کمپیوٹرز کو خود
سے سیکھنے اور بہتر فیصلے کرنے کی صلاحیت دیتا ہے۔
!اگر آپ کے اے آئی کے بارے میں کوئی سوالات ہیں، تو کمنٹس میں پوچھیں